بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی، 44 کلو سے زائد افیون برآمد

بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی، 44 کلو سے زائد افیون برآمد

بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی، 44 کلو سے زائد افیون برآمدپنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں سرگودھا ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر بھیرہ انٹرچینج کے قریب کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 44.4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں