ریونیو سسٹم میں بہتری پر کمشنر کا اطمینان، افسران کی تعریف
ریونیو سسٹم میں بہتری پر کمشنر کا اطمینان، افسران کی تعریف پلس پراجیکٹ کے تحت موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے تحت موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن اور ماس لیول پارٹیشن سمیت دیگر اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روزانہ کی بنیاد پر پلس پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیں، جبکہ وہ خود ہر 15 روز بعد اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔