شاہ پور میں2خواتین اغوا، مقدمات درج
شاہ پور صدر(نامہ نگار)شاہ پور کے علاقہ میں دو خواتین کے اغوا کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پہلے واقعہ میں گجر کالونی شاہ پور صدر میں دلہن تیار کرنے کا جھانسہ دے کر بیوٹی پارلر کی مالکہ کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویہ کے والد محمد ریاض کے مطابق ان کی اکیس سالہ غیر شادی شدہ بیٹی گھر میں بیوٹی پارلر چلاتی ہے ۔ دن تین بجے کے قریب ڈھڈھی کلینک کی نرس عفت دو افراد محمد عمیر اور محمد اویس پسران گل جہان ساکنان کٹھہ خوشاب کے ہمراہ ان کے گھر آئی اور قریبی محلے میں دلہن کا میک اپ کرنے کا کہہ کر ان کی بیٹی کو ساتھ لے گئی۔
مدعی کے مطابق جب بیٹی رات گئے تک واپس نہ آئی تو وہ عفت بی بی کے گھر گئے ، جہاں انہیں تسلی دی گئی کہ وہ جلد واپس آ جائے گی، تاہم بعد ازاں ملزمان نے بیٹی کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔دوسرے واقعہ میں محمد سرور سکنہ قصبہ کنڈان نے رپورٹ درج کرائی کہ اسلم، عنصر، اعظم اور جاوید وغیرہ نے اس کی بیٹی، جو بیوہ اور ایک سات سالہ بچے کی ماں ہے ، کو مبینہ طور پر زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔