طالبعلم پر تشدد پر نجی سکول کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج

طالبعلم پر تشدد پر نجی سکول کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج

طالبعلم پر تشدد پر نجی سکول کے پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج طالبعلم نے تمام ماجرہ گھر والوں کو بتایا جنہوں نے پرنسپل سے رابطہ کیا تو دھمکانے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہم جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد پر نجی سکول کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ 107شمالی کے رہائشی 14سالہ ہاشم بشیر کو سکول میں تاخیر سے آنے پر سکول کے پرنسپل رفاقت نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا یا، طالب علم نے تمام ماجرہ گھر والوں کو بتایا جنہوں نے سکول پرنسپل سے رابطہ کیا تو موصوف انہیں بھی دھمکانے لگا جس پر پولیس نے سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں