کلورکوٹ کامرس کالج روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھے عوام سارا دن اس روڈ پر ذلیل وخوار ہوتی رہتی
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کامرس کالج روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام سارا دن ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ۔کلورکوٹ شہر کی اہم شاہراہ کلورکوٹ کامر س کالج روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں روڈ کی خستہ صورتحال کیوجہ سے بیچاری عوام سارا دن اس روڈ پر ذلیل وخوار ہوتی رہتی ہے لاری اڈہ سے لیکر جونیجو کالونی تک روڈ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے رہی سہی کسر قریبی گھروں نے پانی چھوڑ کر پوری کر رکھی ہے جس سے روڈ برباد ہو گیا ہے کامرس کالج کے ایریا کے مکینوں نے اراکین اسمبلی اور ڈی سی بھکر سے کلورکوٹ کامرس کالج روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔