نازیہ احسن میراتھن سائکلنگ ریس میں سلور میڈل جیت لیا
نازیہ احسن میراتھن سائکلنگ ریس میں سلور میڈل جیت لیا اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی حاصل کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کی باصلاحیت طالبہ کھلاڑی نازیہ احسن نے سی ایم پنجاب نیشنل میراتھن اینڈ سائکلنگ ریس 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کر لیا،لاہور میں منعقد ہونے والی اس قومی سطح کی میراتھن ریس میں نازیہ احسن نے 5 کلومیٹر کی دوڑ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی حاصل کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ اس سے یونیورسٹی آف سرگودھا کا نام بھی ملک بھر میں روشن ہوا۔نازیہ احسن کی اس نمایاں کامیابی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، چیئرمین یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، چیئرپرسن یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی ویمن ڈاکٹر آسیہ سیف علوی، ڈائریکٹر سپورٹس احمد خان ہرل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شازیہ ناصر اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے دیگر سٹاف نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نازیہ احسن کو مبارکباد پیش کی۔