چھ ماہ کی تنخواہ مانگنے پر 14سالہ نو عمر محنت کش کو غائب کر دیا
چھ ماہ کی تنخواہ مانگنے پر 14سالہ نو عمر محنت کش کو غائب کر دیا بچے کو واپس کرنے کے مطالبے پر لعت و لعل سے کام لینے کے بعد انکاری ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چھ ماہ کی تنخواہ مانگنے پر 14سالہ نو عمر محنت کش بچے کو غائب کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ شیلر کالونی کے رہائشی شاہد عمران نے اپنے بیٹے 14سالہ عبدالرحمان کو موضع ہڈا میں اعظم گھگھ نامی زمیندار کے ڈیرہ پر کام کیلئے رکھوایا تھا،چھ ماہ تک زمیندار نے بچے کو تنخواہ نہیں دی اس حوالے سے جب بچے کے والد نے چھ ماہ کی تنخواہ اور بچے سے ملاقات کا مطالبہ کیا تو موصوف نے دیگر کارندوں کی مدد سے اسے مارپیٹ کر کے گھر سے نکال دیا، بعدازاں بچے کو واپس کرنے کا مطالبہ کرنے پر اسکی واپسی میں لعت و لعل سے کام لینے کے بعد صاف انکاری ہو گیا، جس پر شاہد عمران نے اپنے بیٹے کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر پولیس نے مقدہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔