ڈاکوؤں نے دو افراد کو روک کر نقدی و دستاویزات چھین لیں
ڈاکوؤں نے دو افراد کو روک کر نقدی و دستاویزات چھین لیں کوٹمومن سے موٹرسائیکلیں ،سلطان پور نون کے اسلم کے ڈیروں سے مویشی چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موہنی روڈ پر فیکٹری ایریا کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور ڈاکٹر جاوید اقبال کو روک کر نقدی و اہم دستاویزات چھین لی،موضع نہنگ کے قریب ثناء اﷲ سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر لے گئے ،50شمالی میں محمد الیاس سے بھی دو نامعلوم اشخاص نے قیمتی موبائل چھین لیا،جبکہ1جنوبی کے قیصر نذیر،گلبرگ سٹی کے امیر حمزہ ،فاروق کالونی کے فیصل رسول،24جنوبی کے قاضی عمار الہی کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،نیشنل ٹاؤن کے محمد طلحہ کے گودام اور محمدی کالونی کے یونس کی دوکان سے نقدی اورمتفرق سامان،بلاک نمبر24سے عبدالمنان کا رکشہ،66شمالی سے عابد علی ،کوٹمومن سے مختار احمد،22شمالی سے محسن رضا کی موٹرسائیکلیں ، 147شمالی کے محمد رمضان ،سوبھاگہ کے مشاہد ،سلطان پور نون کے محمد اسلم کے ڈیروں سے لگ بھگ بیس لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ، ضلع کچہری میں تصور عباس،71شمالی میں محمد اکبر،93شمالی میں مبشر سرفراز کو نامعلوم جیب تراشوں نے بھاری رقوم اور موبائلز سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔