سیوریج کام کی سست روی کا شکار ، مسائل میں اضافہ

سیوریج کام کی سست روی کا شکار ، مسائل میں اضافہ

سیوریج کام کی سست روی کا شکار ، مسائل میں اضافہپرانی پٹھہ منڈی روڈ ہو یا کوئی اور مقام کھدائی کر کے سڑکوں کو چھوڑ دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں واسا کی جانب سے پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پائپ بچھانے کا سلسلہ جاری ہے مگر کام کی سست روی مسائل میں اضافہ کا باعث بنتی جا رہی ہے ،پرانی پٹھہ منڈی روڈ ہو یا کوئی اور مقام وہاں پر کھدائی کر کے سڑکوں کو چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کمشنر سرگودھا اس کا نوٹس لیں اور ٹھیکیدار کو پابند کریں کہ وہ دن رات شفٹ لگا کر اس کام کو مکمل کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں