فلک شیر دھبیانہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

 فلک شیر دھبیانہ کے انتقال  پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بھیرہ(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور کالم نگار پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ نے سابق چیئرمین یونین کونسل ویرووال چوہدری فلک شیر دھبیانہ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فلک شیر دھبیانہ ایک ملنسار، نیک دل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے ان کی وفات سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کی جس میں معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں