کروڑوں کی ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی التوا کا شکار

کروڑوں کی ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی التوا  کا شکار

حکومت کو سالانہ کروڑوںکاالگ سے نقصان برداشت کرنا پڑرہا افسران کی نااہلی کے باعث یہ گاڑیاں مکمل طور پر کھٹارا ہو چکیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر کے مختلف سرکاری اداروں میں کروڑوں روپے مالیت کی ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی گزشتہ ایک دہائی سے التواء کا شکار ہے ،جبکہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سرکاری گاڑیاں مرمت کروانے کی بجائے وئیر ہاؤسز میں کھڑا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کاالگ سے نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے اس وقت محکمہ صحت ’ تعلیم ’ پولیس ’ آبپاشی’ اکاؤنٹس’ ہائی وے ’ بلڈنگ’ بلدیات سمیت متعدد محکمے ایسے ہیں جن کی گاڑیاں معمولی مرمت کرکے قابل استعمال لائی جاسکتی تھیں مگر افسران کی نااہلی کے باعث یہ گاڑیاں مکمل طور پر کھٹارا ہوچکی ہیں ان میں سے کئی گاڑیوں کے پرزہ جات ٹائر تک نکال کر فروخت کردیئے گئے ہیں جبکہ کئی ملازمین نے گاڑیوں کی بیٹریاں نکال کر گھروں میں یو پی ایس لگوا لئے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکام اضلاع کی سطح پر اقدامات کو یقینی بنائیں،جس سے حکومت کو کروڑوں روپے آمدن اوربچت ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں