بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ، خاتون جاں بحق

 بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ، خاتون جاں بحق

بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ، خاتون جاں بحق موٹرسائیکل سوار گھبراکر راہگیر خاتون سے ٹکرا گیا،7افرادزخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک لالو کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق 7افراد زخمی ہو گئے ،جبکہ موٹرسائیکل سوار گھبراکر راہگیر خاتون سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اورخاتون کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ بس لاہور سے خوشاب جارہی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں