دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔
بتایا جاتاہے کہ شوکت حیات کالونی کے یار خان سے شہزاد علی نے 46لاکھ روپے ،چندوآنہ کے شاہد عمران سے محمد سعید نے 15لاکھ روپے ،46شمالی کے عمردراز سے محمد عمران نے چھ لاکھ روپے ،72شمالی کے علی حیدر سے ساجد بشیر نے ساڑھے 5لاکھ روپے ،للیانی کے محمد شبیر سے تبسم سلطان نے چار لاکھ روپے ،موضع سلکی کے فرخ سعید سے احمد حسین نے اڑھائی لاکھ روپے کی رقوم جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا کر خرد برد کر لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔