گھروں سے لاکھوں مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر لوٹ لیں

گھروں سے لاکھوں مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر لوٹ لیں

گھروں سے لاکھوں مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر لوٹ لیں عرفان احمدکے ڈیروں سے آٹھ لاکھ کے مویشی، کبوتر اور مرغے چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران سلانوالی روڈ کے اختر حسین ،فاروق آباد کے محمد ستار،لالووالی کے نبیل حیدر،71جنوبی کے محمد رشید،سیٹلائٹ ٹان کے حسین شوکت کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر متفرق اشیا،52شمالی اور پرانا بھلوال سے واپڈا کے لاکھوں روپے مالیت کے دو ٹرانسفارمر،بکھووالا سے محمد عمران،آہیر کالونی سے قمر صدیق،علی پارک سے محمد سفیان،کوئین چوک سے زین علی کی موٹرسائیکلیں ،13شمالی کے عبدالغفور،شاہ پور کے محمد سرفراز،احمدے والا کے محمد اعجاز،109شمالی کے عرفان احمدکے ڈیروں سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی، کبوتر اور مرغے چوری کرلئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں