پٹرول کے بعدبجلی کا بمب بھی پھٹنے کے لئے تیار ، نور حیات کلیار

 پٹرول کے بعدبجلی کا بمب بھی  پھٹنے کے لئے تیار ، نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ جس بے درددی سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 اسکے بعدبجلی کا بمب بھی پھٹنے کے لئے تیار ہے جس کی خوشخبری عوام کو دے دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ایران امیریکہ جنگ میں ثالثی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا عوام کو سستی بجلی،پٹرول اور دو وقت کی روٹی چاہئیے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک دفعہ جس چیز کی قیمت بڑھ جائے اسمیں کبھی کمی نہیں ہوتی یہی پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں