دوشیزہ کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے اغواء کر لیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 78 جنوبی میں 24 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق بسم بی بی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کے لیے نکلی تھیں کہ اسی دوران احمد، محمد اویس اور دو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے