یکم مئی محنت کشوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا،محمد وسیم یونس
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)چیئرمین آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین سب ڈویژن بھاگٹانوالہ نمبر 2، محمد وسیم یونس خان نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے فیسکو کے ان بہادر ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو شدید گرمی، سردی، بارش اور خطرناک حالات میں کھمبوں پر چڑھ کر بجلی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی محنت کش اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کے گھروں کو روشن رکھتے ہیں انہوں نے فیسکو کے شہید ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔