شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا
خوشاب(نمائندہ دنیا )خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد کی تین لاوارث اندرونی سڑکات کی تعمیر و مرمت کے بغیرشہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ عوامی حلقوں کے مطابق ان ترین سڑکات کو ہر دور اقتدار میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔
جس کی وجہ سے ان کا وجود خطرے میں پڑ چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ پرانا میلہ گراونڈ جوہر آباد میں نئے تعمیر ہونیوالی جمنیزیم حال کو مین بائی روڈ سے ملانے والی کشادہ سڑک ارباب اختیار مسلسل عدم توجہی کے باعث خود رو جھاڑیوں میں روپوش ہو چکی ہے اور اس کا وجود تک نظر نہیں ، یہ سڑک جوہر آباد کی آباد کاری کے وقت بنائی گئی تھی تھی اور گزشتہ60برسوں سے ارباب اختیار کی توجہ کی منتظر ہے ۔