وفاقی محتسب کے حکم پر پوسٹل لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی
وفاقی محتسب کے حکم پر پوسٹل لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ کے احکامات پر پوسٹل لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی کر دی گئی ،تفصیل کے مطابق درخواست گذار رانا ذ ولفقار علی نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹل لائف انشور نس سے ایک پالیسی خریدی۔انشورنس کلیم کی ادائیگی کے لیے پی ایل آئی دفتر کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ با لاخر مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب سرگودھا دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور پی ایل آئی دفتر کی انتظامیہ کو طلب کر کے درخواست کی فوری سماعت شروع کر دی۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ لہذا وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے انشورنس کلیم کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ احکامات موصول ہوتے ہی پی ایل آئی دفتر نے درخواست گذار کو انشورنس کلیم کی بذریعہ چیک ادائیگی کی۔ اس بر وقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گذارنے وفاقی محتسب دفتر کا شکریہ ادا کیا۔