تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق سیال موڑ کے قریب ٹرالر کی زدمیں آ کر ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران لاری اڈا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے محمد رمضان جو کہ ایبٹ آباد سے سرگودھا اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے آ یا تھا کوٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، جبکہ سیال موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زدمیں آ کر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا متوفی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ،پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں