اربن ایریا کی گنجان آبادی فیصل ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیر
اربن ایریا کی گنجان آبادی فیصل ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیر اہل علاقہل پریشان اور سراپا احتجاج بن گئے ، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اربن ایریا کی گنجان آبادی فیصل ٹان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث اہل علاقہ پریشان اور سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں، گزشتہ رو ز گلی نمبر4میں تمام مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ، اس موقع پر مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے کا سپر وائزر اسلم اپنے عملے کے ذریعے مبینہ طور پر کھلے عام پیسے لیتا ہے اور اگر کوئی نہ دے ان کے گھروں کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیئے جاتے ہیں جن سے اٹھنے والے تعفن کے باعث سانس لینا بھی دو بھر ہو جاتا ہے ، گزشتہ دو ماہ سے حکام بالا کو بھی آگاہ کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، الٹا متعلقہ عملہ اور سپر وائزر انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں ، اگر کوئی آفیسر کام کا کہے تو آ کر گلی میں بیٹھ جاتے ہیں اور اہل علاقہ کو یہ تاثر دیا جاتاہے کہ ہم نے ان کی شکایت کر کے کیا بگاڑ لیا، مکینوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔