سیف سٹی پراجیکٹ ، فاروقہ میں کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے

سیف سٹی پراجیکٹ ، فاروقہ میں کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے

سیف سٹی پراجیکٹ ، فاروقہ میں کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے ہر یونین کونسل میں 10کیمرے نصب کئے جائیں گے ، سٹی میں 20 نصب ہونگے

ٍفاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کا سیف سٹی پراجیکٹ میں فاروقہ میں کیمروں کی تنصیب کے لئے سروے کیا گیا مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا اقبال ندیم نے بتایا ہے کہ ہر یونین کونسل میں 10کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ فاروقہ سٹی میں 20 نصب ہونگے فوری طور پر 10کیمرے نصب ہونگے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتا ئج برامد ہو نگے انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے انھوں نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے فاروقہ امن کا شہر بن جائے گا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں