اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کامیانی شہر کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ  اویس کامیانی شہر کا دورہ

میانی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے آج میانی شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے دکانداروں کو بھی تنبیہ کی کہ سرکاری نرخ ناموں کی پابندی کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور شہر کو خوبصورت بنانا تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں