محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی فضاء آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی فضاء  آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی فضاء آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ شہریوں کا کمنشر سرگودہا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پورے علاقے کی فضاء آلودہ ہوچکی ہے۔

 فصلوں کی باقیات ، گندگی کے ڈھیروں کو جلانے اور درختوں کی بے دریغ کٹاء کی وجہ سے فضاء آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے مقامی شہری آنکھوں کی سوزش، پھپھڑوں، سانس اور گلے کے مختلف امراض کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے کندیاں شہر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارواء کا مطالبہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں