جانوروں کو لانے والی گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے
میانوالی (نامہ نگار) اسد عباس مگسی کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک کے افسران، فیلڈ سٹاف اور موبائل ڈسپنسری ٹیم نے مویشی منڈی کمر مشانی، تحصیل عیسیٰ خیل میں عوام کو بھرپور ویٹرنری سہولیات فراہم کیں۔ اس دوران منڈی میں آنے والے جانوروں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
جبکہ جانوروں کو لانے والی گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ مزید برآں مادہ جانوروں کے حمل کا معائنہ بھی کیا گیا تاکہ صحت مند اور محفوظ طریقے سے مویشیوں کی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے منڈی میں موجود جانوروں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے ضروری اقدامات کیے