گرمیوں کی طویل تعطیلات سے طلبا کاتعلیمی تدریسی نقصان ہو گا، شہری
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) مقامی شہریوں نے سکولوں میں گرمیوں کی95ْْ ْ،96 چھٹیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حافظ عمر فاروق نے کہا کہ گرمیوں کی طویل تعطیلات سے طلبا کا تعلمی تدریسی نقصان ہو گا۔
اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے محمد اسلم شاد نے کہا کہ گذشتہ تعلیمی سیشن کے دوران سموگ کی اضافی چھٹیاں ،احتجاجی صورتحال اور دیگر وجوہات کے باعث55سے زائد تدریسی دن ضائع ہوئے جس کے بعد اتنی اتنی طویل تعطیلات کا فیصلہ ناقابل فہم ہے منیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں 190سے 220تدریسی دن رائج ہیں۔ جبکہ پنجاب میں مختلف رکاوٹوں کے باعث140سے 150دن بمشکل تدریسی دن میسر ہیں انھوں فوری طور پر طویل چھٹوں کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔