ملزم کے قبضہ سے 100 گرام آئس اور 500 گرام چرس برآمد

 ملزم کے قبضہ سے 100 گرام  آئس اور 500 گرام چرس برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد سہیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 100 گرام آئس اور 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے بھاگٹانوالہ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے منشیات فروش عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں