گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں کونسلنگ سنٹر قائم

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے  خواتین میں کونسلنگ سنٹر قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں طالبات کی ذہنی، تعلیمی اور کیریئر رہنمائی کیلئے باقاعدہ کونسلنگ سنٹر قائم کر دیا گیا۔

 کونسلنگ سنٹر کے قیام کا مقصد طالبات کو درپیش تعلیمی، نفسیاتی اور سماجی مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرنا اور انہیں بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے قابل بنانا ہے ۔پرنسپل ڈاکٹر صفانہ شاہین نے کہا کہ موجودہ دور میں طالبات کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ ذہنی آسودگی، خود اعتمادی اور درست کیریئر رہنمائی کی بھی اشد ضرورت ہے ۔اسی مقصد کے پیش نظر کالج میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کونسلنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں طالبات کو ماہر اساتذہ اور تربیت یافتہ کونسلرز کی خدمات میسر ہوں گی۔مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بتایا کہ کونسلنگ سنٹر میں طالبات کو ذہنی دباؤ، امتحانی مسائل، تعلیمی کارکردگی میں بہتری، شخصیت سازی، کیریئر کونسلنگ اور مستقبل کے تعلیمی مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طالبات کی انفرادی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں