سسر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سسر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ الفاروق کالونی میں رحمت خان نے اپنی بہو شہناز بی بی کو گھریلو ناچاقی پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے باہر لے جانے کی کوشش کی اس دوران ملزم کا پوتا صفدر اپنی ماں کو بچانے آیا تو ملزم نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا اس دوران اہل علاقہ نے مداخلت کر کے دونوں ماں بیٹے کی جان بخشی کروائی، جس کے بعد خاتون تھانے پہنچ گئی ، پولیس نے اس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔