ہوٹل سیل کی دھمکیاں ،خاتون مالک کا صوبائی محتسب سے رجوع

ہوٹل سیل کی دھمکیاں ،خاتون  مالک کا صوبائی محتسب سے رجوع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسااہلکار کے ہوٹل کو ٹیکس ریکوری بلز میں ہوٹل سیل کرنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کرنے پر خاتون مالک نے صوبائی محتسب پنجاب ریجن انچارج سے رجوع کر لیا۔

خیام چوک میں واقع ہوٹل کی بیوہ خاتون مالکن شاہدہ پروین نے ٹیکس ریکوری بلز میں ہوٹل سیل کرنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کئے جانے پر اپنے بیٹے شہزادہ حماد احمد کے ہمراہ صوبائی محتسب پنجاب کو درخواست دی کی کہ واسا میں تعینات آپریٹر غلام عباس نے ہوٹل مینیجر سے 20 ہزار روپے کی غیر قانونی رقم (بطور رشوت) کی اور مزید رقم 35 ہزار روپے کا تقاضا کیا اور 7 سے 8 کمروں پر مشتمل ہوٹل کو ہائی ٹیرف کیٹیگری میں شامل کر کے ٹیکس ریکوری نوٹس جاری کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں