سٹون کریشنگ مزدوروں کی ہلاکتوں،لیز ہولڈر ذمہ دار قرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سٹون کریشنگ مارکیٹ کڑانہ ہلز میں دو روز قبل 126جنوبی کے مقام پر پہاڑی میں کام کے دوران 2مزدور جاں بحق ہو گئے تھے ۔
جس پر گزشتہ رو ز انسپکٹر اف مائنز سول انجینئر سید وسیم الحسن رضوی کی مدعیت میں لیز ہولڈر ضیاء اﷲ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تاہم ابھی تک گرفتاری نہیں ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 116جنوبی، 127جنوبی، 123جنوبی، 126جنوبی سمیت اطراف کی پہاڑیوں پر حکومت کی سخت پابندی کے باوجود بلاسٹنگ اور بارود کو نصب و محفوظ کرنے پر مامو ر عملے نے کوئی تربیت حاصل نہیں کررکھی۔