گاڑی فروخت کر کے کاغذات دینے سے انکار کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر کو گاڑی فروخت کر کے کاغذات دینے سے انکار کرنے پر 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
46جنوبی کے رہائشی سابق اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام رسول گجر نے اپنی 86کینال 10مرلے اراضی کا سودہ 12کروڑ 73لاکھ روپے میں تنویر، طالب حسین اور ریاض احمد سے کیا، اور بیعانہ کے طور پر ملزمان نے 73لاکھ روپے کی گاڑی سابق اسسٹنٹ کمشنر کو دیدی مگر کاغذات نہیں دیئے جس پر کافی روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان کاغذات دینے سے لعت و لعل سے کام لیتے رہے۔