سٹون کریشنگ انڈسٹری کیلئے مال گاڑی چلانے کی تجویز

سٹون کریشنگ انڈسٹری کیلئے مال گاڑی چلانے کی تجویز

سٹون کریشنگ انڈسٹری کیلئے مال گاڑی چلانے کی تجویز ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام کا تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹون کریشنگ انڈسٹری کیلئے مال گاڑی چلانے کی تجویز پر غورکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام کا تعاون بڑھانے پر اتفاق،شاہین آباد ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اورمسافروں کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے پاکستان ریلوے کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ملتان عدنان مروت نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہین آباد ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مال گاڑی چلانے کے امکانات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی ٹی او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین آباد، ڈی ایس ریلوے ملتان کا آخری اسٹیشن ہے جبکہ اس کے بعد راولپنڈی ڈویڑن کی حدود شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شاہین آباد ریلوے اسٹیشن کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں