محکموں میں بجلی کی غیر ضروری آلات کی بندش کی شرح صفر

محکموں میں بجلی کی غیر ضروری آلات کی بندش کی شرح صفر

محکموں میں بجلی کی غیر ضروری آلات کی بندش کی شرح صفر کمروں میں اے سی ،پنکھے ودیگر آلات یونہی چلتے رہتے ہیں،کوئی روک ٹوک نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایک طرف تو حکومت کفائت شعاری مہم کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹرپر عملدرآمدکے سلسلہ میں سختی کر رہی ہے مگر دوسری طرف سرکاری محکموں میں حکومتی ہدایت کے باوجود سرکاری محکموں میں بجلی کے ضیاع پر قابو نہیں پایا جا سکا،محکموں میں بجلی کی بچت تو درکنار ،غیر ضروری آلات کی بندش پر بھی عملدرآمد کی شرح صفر ہی ہے ،اکثر محکموں میں دن کے اوقات میں کھلی جگہوں پر لائٹس چلتی رہتی ہیں یہی نہیں افسران و ملازمین کی غیر موجودگی میں بھی ان کے کمروں میں اے سی ،پنکھے وغیرہ دیگر آلات یوں ہی چلتے رہتے ہیں جنہیں بند کرنا متعلقہ ملازمین اپنی توہین سمجھتے ہیں،جبکہ دیئے گئے قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھرتے ہوئے وہ افسران اور نچلے درجے کے ملازمین بھی مسلسل اے سی استعمال کر رہے ہیں جنہیں حکومت نے اجازت ہی نہیں دی ، جبکہ اکثر محکموں کے ضلعی افسران کی غیر موجودگی میں نچلا عملہ سرکاری اوقات کار میں اے سی کے مزے لیتا ہے ،جنہیں کوئی روک ٹوک نہیں، دوسری طرف ضلعی ذمہ دار افسران کی حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کی کوشش صرف کاغذات تک محدود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں