جعلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار، جعلی سرکاری کارڈ برآمد
جعلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار، جعلی سرکاری کارڈ برآمدملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ کا کارڈ دکھایا جوجعلی نکلا
میانوالی،کندیاں،ڈسٹرکٹ رپورٹر(نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس کی اہم کارروائی، جعلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار، جعلی سرکاری کارڈ برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور جعلسازوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق اور انکی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خود کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ظاہر کرنے والے ایک جعلی شخص ظفر اقبال سکنہ ساہیوال کو گرفتار کر لیاپولیس ٹیم نے مشکوک حرکات و سکنات پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ جیل کا کارڈ دکھایا جس کی تصدیق کرنے پر کارڈ جعلی نکلا۔ملزم جعلی ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل بن کر تھانہ پپلاں کے مقدمہ نمبر 304/22 بجرم 496A ت پ جو کہ فلک شیر معہ 8 کس مجرمان اشتہاریوں کا مقدمہ خارج کرانے کا مطالبہ کر رہا تھاپپلاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر جعلسازی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہری ایسے مشکوک افراد کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔