عید کے دوران کسی بھی صورتحال کو ڈیل کرنے کیلئے پلان مرتب

 عید کے دوران کسی بھی صورتحال کو ڈیل کرنے کیلئے پلان مرتب

عید کے دوران کسی بھی صورتحال کو ڈیل کرنے کیلئے پلان مرتب آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122خوشاب کی جانب سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال ، ٹریفک حادثات و دیگر ایمرجنسیز کو ڈیل کرنے کیلئے پلان مرتب کر لیاگیا ، ریسکیو ہیڈ آفس سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ریسکیو1122کا پورا سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے ،ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز خوشاب اور جوہرآباد میں مختلف مقامات پر موجود رہیں گی اور دیگر ایمرجنسی وہیکل سنٹرل ریسکیو اسٹیشن خوشاب اور جوہرآباد ریسکیو اسٹیشن سے ایمرجنسی سروس مہیا کریں گی جبکہ تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کی عید گاہوں پر بھی ریسکیو عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے اسکے ساتھ انہوں نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید کے ایام میں شدید گرمی کی صورتحال میں بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال لازم بنائیں سیروتفریح کے لئے جانے والے حضرات چشموں اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں