اسسٹنٹ کمشنرز عید انتظامات کے سلسلہ میں اتوار کو متحرک رہے
اسسٹنٹ کمشنرز عید انتظامات کے سلسلہ میں اتوار کو متحرک رہے مویشی منڈیوں، عارضی سیل پوائنٹس، صفائی، سکیورٹی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز عیدا+لاضحیٰ انتظامات کے سلسلہ میں اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور مویشی منڈیوں، عارضی سیل پوائنٹس، صفائی، سکیورٹی، پارکنگ، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے ٹااہلی چوک مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں اور بیوپاریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل نے بھیرہ روڈ مویشی منڈی کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری اکمل نے بھی مویشی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کمشنر سرگودھا ڈویڑن کے ہمراہ سیل پوائنٹ کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن اختر ملک بھی فیلڈ میں موجود رہے اور منڈیوں میں جاری انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ،دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسرا سہیل بٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمان کی نگرانی میں مویشی سیل پوائنٹس فعال رہے جہاں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت، صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کیلئے مربوط اور مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تمام افسران کو فیلڈ میں رہ کر انتظامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔