انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سی آر او سٹاف میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم

 انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سی آر او سٹاف میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سی آر او سٹاف میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم اور مجرموں تک فوری رسائی کے لیے آئی ٹی کا استعمال ناگزیر ہو چکا،حکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سی آر او سٹاف میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کئے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے کریمنل ریکارڈ آفس میں تعینات آئی ٹی سٹاف میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کئے اور کہا کہ جدید دور میں جرائم کی بیخ کنی اور مجرموں تک فوری رسائی کے لیے آئی ٹی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے ۔ سی آر او (CRO) برانچ سرگودھا پولیس کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سٹاف کو جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی سے کریمنل ریکارڈ کی اپ گریڈیشن، فنگر پرنٹس کی تصدیق اور اشتہاری مجرمان کی ٹریسنگ اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ کے عمل میں غیر معمولی تیزی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور ٹیکنالوجی کی مدد سے متاثرہ شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے ، انہوں نے آئی ٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے فیلڈ فورس اور انوسٹی گیشن افسران کو مجرموں کے ریکارڈ کی فراہمی میں مزید تندہی سے کام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں