مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا

 مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا

مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا پرائیویٹ سیکٹر پہلے ہی 20 سے زیادہ مختلف قسم کے ٹیکسز دے رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رات زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈاکٹرز سٹوڈیو سرگودھا میں ہوا۔ جس میں واسا سرگودھا کی طرف سے پرائیویٹ ہسپتالوں کو لاکھوں روپے کے ٹیکسیز کے نوٹسز کو زیر بحث لایا گیا۔ جس پر مقررین نے کہا کہ اس وقت مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی تعداد بھی کم ہے اور سہولیات بھی بہت کم ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر پہلے ہی 20 سے زیادہ مختلف قسم کے ٹیکسز دے رہا ہے جس کا سارا بوجھ مریضوں پر پڑتا ہے ۔ واسا کی طرف سے نئے ٹیکسز لگانے سے معالجہ مزید مہنگا ہو گا۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی ’ ڈی سی سرگودھا حسین احمد رضا اور ایم ڈی واسا عبدالعزیز سے مطالبہ کیا گیا کہ ان ٹیکسز کو فوراً ختم کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں عید کے فوراً بعد پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں مزید آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں