موسم انتہائی گرم رہا، گرمی کی شدت سے متعدد افراد بے ہوش

موسم انتہائی گرم رہا، گرمی کی شدت سے متعدد افراد بے ہوش

موسم انتہائی گرم رہا، گرمی کی شدت سے متعدد افراد بے ہوش ہیٹ ویو مریضوں کیلئے دوہری اذیت کا باعث بننے لگی، مزید گرمی کا اندیشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا اور گردونواح میں اتوارکے روز بھی موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہا، گرمی کی شدت سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ موجودہ ہیٹ ویو مریضوں کیلئے دوہری اذیت کا باعث بننے لگی ہے ، گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کی بار بار بندش کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ،دن بھر شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کم اور محلوں گلیوں میں ہوکا عالم رہا، لوگوں کی بڑی تعداد سوئمنگ پول پر نہا کر گرمی کی شدت کرتی رہی ، دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں