روٹھی بیوی کو سسرال سے منا کر واپس لاتے ہوئے راستہ میں ہی تشدد شروع کر دیا

 روٹھی بیوی کو سسرال سے منا کر واپس  لاتے ہوئے راستہ میں ہی تشدد شروع کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر نے روٹھی بیوی کو سسرال سے منا کر واپس لاتے ہوئے راستہ میں ہی شاہرائے عام پر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

 نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی بسمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند گزشتہ روز مجھے میکے سے والدین کی منت سماجت کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ محمدی پلی پر اچانک ملزم نے موٹرسائیکل روک لیا اور مجھے اتار کر شاہرائے عام پر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اور قتل کی دھمکیاں دیں ، اس دوران راہگیروں نے بامشکل میری جان بخشی کروائی، پولیس نے خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں