منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار، 1360 گرام چرس
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائیاں، منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار، 1360 گرام چرس، رائفل 223 بور، 3 پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے منصب ولد محمد حیات سکنہ وتہ خیل سے 1360 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مرید عباس ولد غلام رسول سکنہ محلہ شمیر آباد سے رائفل 223 بور، محمد کامران ولد دوست محمد سکنہ محلہ بلوخیل، سید امیر ولد عالمگیر سکنہ پھاتھی پٹھانوالی اور محمد فیضان ولد غوث محمد سکنہ سٹی سے 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ دریافت پر جو اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔