غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد، 2 ملزمان
بھلوال(نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی، غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتارپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزم اختر کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد، مقدمہ درج مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن گرفتار، 20 لیٹر شراب برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔