فارمر ڈے سیمینار:جدیدٹیکنالوجی سے پیداوار بڑھانے پر زور

فارمر ڈے سیمینار:جدیدٹیکنالوجی سے پیداوار بڑھانے پر زور

فارمر ڈے سیمینار:جدیدٹیکنالوجی سے پیداوار بڑھانے پر زورسیمینار میں محکمہ زراعت کے افسر، فیلڈ سٹاف اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

خوشاب (نمائندہ دنیا)محکمہ زراعت توسیع خوشاب کے زیرِ اہتمام فارمر ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے کی۔ سیمینار میں محکمہ زراعت کے افسر، فیلڈ سٹاف اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں گندم، دھان اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور کاشتکاری کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے کاشتکاروں کو گندم کے نازک مراحل میں آبپاشی، متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی اور سست تیلہ کے نقصانات سے بچاؤ کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کسان دوست کیڑوں کی افادیت اور ان کے تحفظ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر اقبال لالی نے گندم کی بیماریوں، خصوصاً زرد کنگی کی شناخت اور اس کے مؤثر تدارک کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد نے چاول اور کپاس کی فصلوں کو مختلف بیماریوں اور کیڑوں کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے مفید مشورے دیے اور کاشتکاروں پر زور دیا کہ کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں۔سیمینار سے زراعت آفیسر گروٹ منیر بشیر، زراعت آفیسر نوشہرہ فاروق احمد، زراعت آفیسر خوشاب شعیب نعیم، زراعت آفیسر پیل نور احمد اور زراعت آفیسر نوپور محمد رضوان نے بھی خطاب کیا اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید طریقۂ کاشت اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں