حساس ادار ے کے سابق آفیسر کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکا م
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس ادار ے کے سابق آفیسر کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکا م ، جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ریٹائرڈ آفیسر امتیاز حسین شیرازی نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ 91جنوبی سرگودھا میں واقع اسکے مکان کو ہتھیانے کیلئے محمد احسن نامی شخص نے جعلی اور فرضی اسٹام پیپرز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ میرا جعلی شناختی کارڈ بنوایا، یہی نہیں ملزم نے میرے نام سے جعلی اقرار نامہ بیع بھی جاری کرواکر خود ہی تحریر کر کے اس پر میرے جعلی دستخط کر دیئے ،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا،مزید کاروائی جاری ہے ۔