صفائی کی بدحالی کا مستقل حل نہ ہونے سے لوگ مشکلات کا شکار

صفائی کی بدحالی کا مستقل حل نہ ہونے سے لوگ مشکلات کا شکار

وقتی طور پر شکایت دور کر کے حکام بالا کو‘‘او کے ’’ کی رپورٹ ارسال کر دی جاتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی کی جانب سے یکے بعد دیگرے مختلف علاقوں کے دوروں نے اگرچہ واسا، کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کو متحرک کیا ہے تاہم ڈنک ڈپاؤ پالیسی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں میں سیوریج اور صفائی کی بدحالی کا مستقل حل نہ ہونے سے لوگ بدستور مشکلات سے دوچار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کی ہدایت پر خصوصی مہم کے تحت صفائی پروگرام صرف چند ایک علاقوں تک محدود ،جبکہ دیگر علاقوں میں وقتی طور پر شکایت دور کر کے حکام بالا کو‘‘او کے ’’ کی رپورٹ ارسال کر دی جاتی ہے ، ان میں نیو ملت پارک ، گل والا،گلشن جمال منورکالونی، مجاہد کالونی ، زبیدہ رضا ٹاؤن، اسلام پورہ، محمدی کالونی ،کوٹ فرید، ظفر کالونی ، گل والا، ٹوانہ پارک، اندرون شہر مختلف بلاکس ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے بعض ایریازقابل ذکر ہیں جہاں لوگوں کی شکایات پر وقتی طور پر سیوریج کی بحالی کے بعد مستقل حل کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں