دنیا کے بہترین11فیکلٹی ممبران کو نمایاں کامیابی پر اعزازات سے نواز گیا

دنیا کے بہترین11فیکلٹی  ممبران کو نمایاں کامیابی  پر  اعزازات سے نواز گیا

جامعہ کے تین محققین کو نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کے تحت تحقیقی گرانٹس حاصل کرنے پر بھی قومی سطح پر پذیرائی ملی، یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے اعزازات دیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دنیا کے بہترین 2فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہونے والے یونیورسٹی آف سرگودھا کے 11 فیکلٹی ممبران کو اس نمایاں کامیابی پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے اعزازات سے نواز دیا گیا۔سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنس دانوں کی فہرست 2025 میں جامعہ سرگودھا کے 11 اساتذہ شامل ہیں، جنہیں اس نمایاں کامیابی پر ایچ ای سی نے اعزاز سے نوازا، جبکہ جامعہ کے تین محققین کو نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کے تحت تحقیقی گرانٹس حاصل کرنے پر بھی قومی سطح پر پذیرائی ملی۔سٹینفورڈ یونیورسٹی کی گلوبل ٹاپ 2 فیصد سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہونے والے یونیورسٹی آف سرگودھا کے اساتذہ میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر فاروق انور اور ڈاکٹر محمد عمران عرفان، شعبہ فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز طاہر، ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر نوید احمد نور، ایم ایف کے نون بزنس سکول کے ڈاکٹر نصیر عباس خان، شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان منہاس، شعبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال خان جبکہ کالج آف ایگریکلچر کے ڈاکٹر محمد عاصم ریاض، پروفیسر ڈاکٹر محمد اثر ندیم اور ڈاکٹر محمد عارف شامل ہیں۔دریں اثنا نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کے تحت تحقیقی گرانٹس حاصل کرنے پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر مصباح حسین اور انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کی ڈاکٹر ارم حفیظ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں