کلورکوٹ میں ایل پی جی گیس 600روپے تک فروخت

کلورکوٹ میں ایل پی جی گیس 600روپے تک فروخت

کلورکوٹ میں ایل پی جی گیس 600روپے تک فروخت سلنڈر کا سرکاری ریٹ تین ہزار یہ 5000روپے تک فروخت کیا جارہا

 کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ میں ایل پی جی گیس کو پر لگ گئے 241روپے کلو سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے باوجود500روپے سے لیکر600روپے کلو تک فروخت جاری ۔کلورکوٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ کئی رووز سے ایل پی جی گیس جس کی قیمتیں حکومت نے کم کر دی ہیں اور241روپے فی کلو ایل پی جی کا سرکاری ریٹ مقرر کیا ہے لیکن یہ ایل پی جی گیس کلورکوٹ اور گردونواح میں پانچ سو روپے کلو سے لیکر چھ سو روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ایل پی جی گیس کے سلنڈر کا سرکاری ریٹ تین ہزار روپے کے قریب ہے اور یہ4500سے لیکر5000روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔گیس ڈیلروں کا موقف ہے کہ انہیں گیس کے پلانٹ سے گیس مہنگی ملتی ہے ۔کلورکوٹ میں موجود پیرا فورس کو اس سلسلہ میں سرکاری نرخون سے ہٹ کر ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور گیس پلانٹس سے گیس ڈیلروں کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی گیس فراہم کرانی چاہیے تاکہ غریب ادمی حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں