ڈاکو31لاکھ کے مویشی گاڑی میں زبردستی لوڈ کر کے لے گئے

 ڈاکو31لاکھ کے مویشی گاڑی میں زبردستی لوڈ کر کے لے گئے

ڈاکو31لاکھ کے مویشی گاڑی میں زبردستی لوڈ کر کے لے گئےگھلا پور کے قریب ظفر اقبال سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ونقدی چھین لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران طرطی پور کے رہائشی محمد اسلم کے فارم میں داخل ہو کر چار مسلح افراد نے موقع پر موجود افراد کو یرغمال بنا لیا اور 31لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی گاڑی میں زبردستی لوڈ کر کے لے گئے ،گھلا پور کے قریب ظفر اقبال سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا گیا، جبکہ 36شمالی کی صفیہ بی بی ،کوٹمومن کی نسیم بی بی ،26جنوبی کے تنویر اسلم،سول ائن کے محمد نصیر،رتوکالا کے عطاء اﷲ کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر ،50شمالی کے حیدر شہزاد کی دوکان سے بھار ی مالیت کے موٹرسائیکل سپیئر پارٹس اورکوٹمومن سے محمد سلیمان،بکھوالاسے داؤد خان،رتوکالا سے مناظر حسین کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...