چیک پوسٹ سے کے پی گندم لے جانیوالے 2 ٹرک پکڑے گئے
چیک پوسٹ سے کے پی گندم لے جانیوالے 2 ٹرک پکڑے گئے 100 کلو گرام وزنی700 بوری گند برآمد ، میانوالی خریداری سنٹر پر پہنچا دیں
میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کا ٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خورا ک کی گندم کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائی۔دوران چیکنگ چشمہ چیک پوسٹ سے بغیر پر مٹ کے پی کے گندم لے جانیوالے 02 ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر 100 کلو گرام وزنی700 بوری گند برآمد کر لی گئی۔۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ گزشتہ شب محکمہ خوراک کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کے چشمہ چیک پوسٹ کے راستے گندم کی صوبہ کے پی کے غیر قانونی نقل وحمل کی جارہی ہے جس پر محکمہ فوڈ نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بین الصوبائی چشمہ چیک پوسٹ سے 02عدد ٹرکوں کو پکڑ کر 100 کلو گرام وزنی 700 بوری گندم کوقبضہ میں لیکر میانوالی خریداری سنٹر پر پہنچا دیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دوران سمگلنگ پکڑی جانے والی گندم کی مالیت تقریباً 62 لاکھ روپے ہے ۔ ڈی ایف سی نے مزید بتایا کی گندم کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments